Lockdown Aur Ulema

 *شاندار آفر👇*

*بغیر تنخواہ کے نماز پڑھانے والا بہترین امام*

آپ احباب سے گزارش ہے کہ اس تحریر کو کچھ وقت نکال کر ایک بار ضرور پڑھیں -

اگر کسی شہر میں امام کی ضرورت ہو تو رابطہ کریں جو بغیر تنخواہ کے اپنی خدمات انجام دیگا لیکن کچھ شرائط ہیں اسے پہلے ملاحظہ فرمائیں جب ہی رابطہ کرنے کی کوشش کریں


*شرایط درج ذیل ہیں👇👇*


*(۱)*  تنخواہ نہیں لوں گا اور پنجوقتہ نماز پابندی کے ساتھ پڑھاؤں گا


*(۲)* لیکن رہنے کے لے A/C روم  چاہیے جس میں بیڈ اور بستر کے علاوہ فریج اور واشنگ مشین ہو، 


*(۳)* روم میں ہر وقت کم از کم پانچ طرح کے پھل فروٹ ہوں ساتھ میں مطالعہ کرنے کے لئے لیپ ٹاپ اور   WIFI کا بھی ‌نظم ہو، 


*(٤)* بیوی اور بچوں کے رہنے کے لئے الگ سے ایک فیملی کواٹر اور ان کے کھانے کا نظم نیز علاج و معالجہ کا بھی ‌نظم ہو ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کا بھی انتظام ہو


*(٥)* کھانے میں ہفتہ میں تین دن بکرے اور دو دن بڑے کا گوشت ہو، اور دو دن مچھلی کا نظم ہو


*(٦)* ناشتہ میں صبح 500 گرام دودھ دو ابلے ہوے انڈے، اور ایک درزن کیلا اور ساتھ میں روٹی اور پراٹھے وغیرہ ہو، اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد چائے یا کافی کا نظم ہو


*(٧)* مسجد کے باہر کسی ضرورت کے تحت جانے کے لے چوبیس گھنٹے سواری یعنی بائک یا اے سی کار انتظام ہو، نیز بعد نماز عصر روزانہ جوس کا بھی ‌نظم ہو


*(٨)* غسل کرنے کے لئے گرمی میں سویمنگ پل اور سردیوں میں گرم پانی کا ہر وقت نظم نیز چہل قدمی اور تفریح کرنے کے لئے گارڈن ہو اور مہینے میں کم از کم تین دن کی غیر مشروط چھٹی ہو


بس یہ چند وہی معمولی شرطیں ہیں جو آج کل مسجد کے جاہل ذمہ داران اور متولیان امام پر بلا وجہ طرح طرح کی شرطیں لگاتے ہیں الگ سے کوئی ایسی شرط نہیں لگائی ہے جس کو پورا نہ کیا جا سکے؛


*من جانب : جملہ ائمہ کرام*


اسے کہتے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے👌👌

اس بار تمام ائمہ مساجد کو متحد ہونا ضروری ہے جن کے ساتھ لاک ڈاؤن میں اراکین مساجد نے فریب کیا ہے۔۔۔۔۔۔ مساجد کی آمدنی مضبوط ہوتے ہوئے بھی ائمہ کرام سے استعفیٰ لیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تمام ایمہ حضرات سے گذارش ہے کہ جدید جہاں سے بھی اچھی آواز ۔ قاری ۔ عالم ۔۔ خطیب کا مطالبہ ہو وہاں بیس ہزار روپے سے کم میں کوئی نہ جائے ۔۔۔۔۔۔  اور نہ کوئی کسی کو بلاکر تقرّر کراے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔ مجھے یقین ہے صرف اور صرف اسی گروپ کے تمام ائمہ وعلماء متحرک ہو جائیں تو تصویر کا رخ بدل جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ جہاں مضبوط آمدنی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔ کہیں کہیں تو پچاس سال سے حساب نہیں دکھایا کمیٹی والے نے ۔۔۔۔۔۔۔اتفاق سے جہاں حساب دکھاتے بھی ہیں تو فالتو اخراجات ۔۔۔۔۔ طہارت خانہ ؛ ٹونٹی ؛  ماربل؛  فرش, ڈیزائن پر لاکھوں خرچے ۔۔۔۔۔۔مگر افسوس کے علماء حضرات کی وہی پرانی تنخواہیں -


*نوٹ👇*

اگر آپ حضرات اس تحریر سے متفق ہیں اسے آگے بھی پوسٹ کریں نیز جو حضرات چاہیں تو اس تحریر کو ہندی انگلش میں ٹرانسلیٹ کر کے اس پوسٹ کو تمام گروپوں میں پوسٹ فرمائیں تاکہ علمائے کرام کی اہمیت معلوم ہو -

Comments

Popular Posts