Ramzan Special


#رمضان_اسپیشل آج کے بعدscript async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-8795660556520785"
     crossorigin="anonymous"></script> 
سارا نظام بدل جائے گا۔ دوکانوں پر چپس ‘ بسکٹ ‘ ڈبل روٹی‘ انڈے اور بوتلیں سامنے رکھی ہوں گی لیکن سگریٹ چھپا دیے جائیں گے — گویا روزہ صرف سگریٹ سے ہی ٹوٹتا ہے۔ سارا دن ٹی وی پر مشروبات کے فرحت بخش اشتہارات چلیں گے اورروزہ داروں کا صبر آزمائیں گے۔ بڑے بڑے برینڈز اچانک اپنے اشتہارات میں عقیدت کا رنگ بھر لیں گے۔ ہر چیز رمضان کا نام لے کر بیچی جائے گی۔افطاری کے قریب ٹی وی پر باتھ روم کلینر کے اشتہارات بمعہ تصویر دکھائے جائیں گے اور بار بار دکھائے جائیں گے۔ رمضان کے احترام میں جگہ جگہ ’ڈیزل‘ میں پکے پکوڑوں سموسوں کی دوکانیں کھل جائیں گی۔ مسجدیں یکدم آباد ہوجائیں گی اورگداگروں کی ٹولیاں ہر طرف گشت کریں گی۔ شیطان بند اور انسان آزاد ہوجائیں گے۔ دفاتر میں کام ٹھپ ہوجائے گا کیونکہ کچھ لوگوں کو یقین ہے کہ روزہ دار کا حق ہے اگر وہ روزہ رکھے تو بے شک کوئی کام نہ کرے لیکن تنخواہ پوری لے۔ کچھ روز بعد ٹریفک بے ہنگم سی ہوجائے گی۔ افطار کے اوقات میں لوگ ہوا کے دوش پر اڑتے نظر آئیں گے۔ چوراہوں پر ٹریفک جام ہوجائے گی۔ سب کو صر ف ایک ہی جلدی ہوگی — کسی طرح گھر پہنچ کر افطاری پر جھپٹیں۔ پہلے یہ ہوتا تھا کہ جب کوئی کہتا تھا کہ ’میں روزے سے ہوں‘ تو بے اختیار اس کے لیے احترام کے جذبات امڈ پڑتے تھے۔ آج کل جب کوئی یہ جملہ کہتا ہے تو خوف طاری ہوجاتا ہے کہ موصو ف کہیں یکدم بھڑک نہ اٹھیں۔ ایک صاحب ہیں جنہیں ہر وقت شبہ رہتا ہے کہ ان کا روزہ ٹوٹ گیا ہے۔ روزے کی حالت میں فون کر کر کے دوستوں سے پوچھتے ہیں کہ بیگم پیاز کاٹ رہی تھی‘ آنکھ میں آنسو آگئے‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا؟ ۔۔۔ٹی وی لگایا تو اچانک ایک گانے والے چینل پر نظر پڑ گئی‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا؟۔۔۔گھر میں بریانی پک رہی ہے‘ دیکھ کر منہ میں پانی آگیا‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا؟۔۔۔مجھے حسرت ہی رہی کہ کاش کبھی ان کے منہ سے یہ بھی سننے کو ملے کہ — آج میں نے بچے سے کہہ دیا کہ باہر جاکر محلے دار سے کہہ دو میں گھر پر نہیں ہوں‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا؟۔۔۔میں نے تین سو روپے میٹر والا کپڑا بارہ سو روپے میٹر میں فروخت کیا‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا؟۔۔۔میں نے کل کے باسی سموسے پکوڑے اپنی ماسی کو دے دیے‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا۔۔۔میں نے ساری رات کنڈا لگا کر اے سی چلایا‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا؟۔۔۔میں نے صبح کی نماز میں ایک بچے کو دھکا دے کر پچھلی صف کی طرف دھکیل دیا‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا؟۔۔۔میں نے اپنے غیر مسلم ملازم کو سارا دن بھوکا پیاسارکھا‘ روزہ تو نہیں ٹوٹا۔۔۔ہوسکتا ہے ان چیزوں سے روزہ نہ ٹوٹتا ہو‘ بہرحال کسی کا دل ضرور ٹوٹ جاتا ہے۔ بچپن میں مولوی صاحب ہمیں پڑھایا کرتے تھے کہ روزے کی حالت میں بھوکا پیاسا رہ کر انسا ن کو غریب کی حالت کا احساس ہوتا ہے۔ لیکن ہمیں تو اپنی بھوک پیاس مار دیتی ہے۔ کسی کی طرف خاک دھیان جانا ہے! اصولی طور پر ماہ رمضان میں ہر گھر میں راشن کی مقدار کم ہوجانی چاہیے لیکن اس کے الٹ ہوتاہے۔آپ کبھی حساب لگا کر دیکھئے گا — بھوک پیاس کے اِس مہینے میں سب سے زیادہ کھایا جاتاہے۔ لوگ بھوک پیاس کو برداشت کرنے کی بجائے اس کے حل ڈھونڈنے میں لگے رہتے ہیں۔ پچھلے دنوں فیس بک پر ایک اشتہار دیکھا جس میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ ایک گولی کھانے سے آپ کو سارا دن بھوک پیاس نہیں لگے گی لہذا رمضان میں یہ گولی مسلمانوں کے لیے تحفے سے کم نہیں۔ بندہ پوچھے اگر بھوک پیاس ہی نہ لگی تو روزہ کیسا؟ بھائی جی ! روزہ رکھنا ہے‘ روزے کو شکست نہیں دینی!! وہ لوگ جن کا حقیقی روزہ ہوگا ان کی پہچان بڑی آسان ہے۔۔۔یہ کبھی کسی سے نہیں پوچھیں گے کہ تمہارا روزہ ہے؟۔۔۔یہ تھکے ہوئے بھی نظر نہیں آئیں گے۔ کسی بے روزہ دار کو کھاتے پیتے دیکھ کر اِن پر لرزہ طاری نہیں ہوگا۔۔۔نماز کی صورت میں یہ کسی کو بتائے بغیر خاموشی سے دفتر کے دوسرے کمرے میں جائیں گے اور نماز ادا کرکے واپس اپنی نشست پر آجائیں گے۔ یہ گاڑی بھی بڑے سکون سے چلائیں گے۔ دورانِ ڈرائیونگ افطاری کی صورت میں گاڑی ایک طرف روکیں گے ‘ ڈیش بورڈ پر پڑی کھجور کھا کر پانی پئیں گے اور اطمینان سے دوبارہ گھر کی طرف چل پڑیں گے۔۔۔یہ سحری بھی اُتنی ہی کرتے ہیں جتنا عام دنوں میں ناشتہ کرتے ہیں۔۔۔افطاری کے وقت بھی پکوڑوں سموسوں کا انبار کھانے کی بجائے پیاس بجھائیں گے اور کچھ دیر بعد معمول کے مطابق رات کا کھانا کھائیں گے۔۔۔ان کے چہرے پر آپ کو بیزاریت کی بجائے بشاشت نظر آئے گی۔۔۔یہی وہ لوگ ہیں جو روزے رکھتے ہیں‘ بھگتاتے نہیں۔۔۔یہ سحری کھاتے نہیں کرتے ہیں۔۔۔دفتر کا کام مزید بہتر طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔یہ تعداد کم ہے لیکن اتنی بھی کم نہیں۔ ان کے برعکس وہ لوگ توآپ نے دیکھے ہی ہوں گے جو سحری کے وقت پوری طرح چوکنّا رہتے ہیں کہ اذان کے قریب فٹا فٹ دو تین گلاس پانی کے چڑھا لیں۔ پھر افطاری کے وقت آستینیں چڑھا لیتے ہیں۔

Comments

Popular Posts